اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے جبکہ حنیف عباسی کی عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے نظرثانی اپیل 27 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر اور حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔
جہانگیر ترین نااہلی