کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کارجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس315.58پوائنٹس کی کمی سے41004.55 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں39 ارب48 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 533 روپے کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں73کروڑ 72 لاکھ 40 ہزار 303 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں6 کروڑ 98 ہزار 340 حصص کی کمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس315.58 پوائنٹس کی کمی سے 41004.55پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں163.83 پوائنٹس کی مندی سے 19966.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.86 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 831.31پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 5.31 پوائنٹس کے اضافہ سے 14811.24پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 83.57 پوائنٹس کی تیزی سے 20087.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 187.78 پوائنٹس کی کمی سے 20031.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 266 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر9 کروڑ 86 لاکھ 21 ہزار 450 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 93 کروڑ 4 لاکھ 97 ہزار 201 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 40 ارب 82 کروڑ 4 لاکھ 66 ہزار 664 روپے سے گھٹ کر 84 کھرب 1 ارب 33 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار 131 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،73 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 14 کروڑ 52 لاکھ 78 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔