ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار 14روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے جس کے اب بھی انہیں نلکی کے ذریعے خوراک دی جارہی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمارگزشتہ چند عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انہیں شدید نمونیا کی وجہ سے ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال داخل ہونا پڑا جو پھیپھڑوں کی انفیکشن کی قسم ہے جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کر دیا ہے اور وہ گھر واپس آگئے ہیں لیکن ابھی بھی انہیں نلکی کے ذریعے مائع خوراک دی جارہی ہے
دلیپ کمار