اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی‘ دانیال چوہدری نے عمران خان کے خلاف درخواست دائر کررکھی تھی‘ درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی مانگی تھی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ درخواست تو پہلے ہی غیر موثر ہوچکی ہے۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ ہم نے اس نوعیت کا ایک مقدمہ ہائیکورٹ میں دائر کررکھا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کسی اور قانونی فورم سے رجوع کرنے کا آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کسی اور فورم میں جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔ دانیال چوہدری نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔ درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی مانگی گئی تھی۔
عمران نااہلی کیس
عمران نااہلی کیس‘ درخواست واپس لینے پر مسترد‘ آپ چاہئیں تو کسی اور فورم میں جا سکتے ہیں : چیف جسٹس
Sep 25, 2018