اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈز کے نام میں تبدیلی کی اجازت دیتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم کا نیا نام ”سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈفار دےامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم“ کر دےا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈز کا نام بدلنے کیلئے مجھ سے اجازت لی تھی، فنڈز آنے چاہئیں نام بے شک کوئی بھی ہو۔ دیامر بھاشا ڈیم کے فنڈزکا نیا نام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ ہو گا، فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست سٹیٹ بینک نے دی تھی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی،سی ای او سٹیٹ بینک نے بتایا کہ فنڈز کا پہلے نام چیف جسٹس دیامر بھاشا ڈیم فنڈز تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈز کا نام بدلنے کیلئے مجھ سے اجازت لی تھی، وزیراعظم نے کہا تھافنڈز کو جوائن کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کا مقام ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، نام بدلنے کی بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی، ہم نے کہا فنڈز آنے چاہئیں نام بے شک کوئی بھی ہو، ہمارا کوئی انا کا مسئلہ نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اکاﺅنٹنٹ کا نام تبدیل کرنے سے کچھ مشکلات آئیں گی، اشتہارات میں اب فنڈز کا نام تبدیل کرنا پڑے گا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پرانے اشتہارات ایسے ہی چلنے دیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نئے اشتہارات میں فنڈز کا نام تبدیل کرلیا جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈیم فنڈز کے عطیات کو ٹیکس سے مستثنیٰ کر دیا، بل کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کردےا گےا ہے ، موبائل فون پر تشہیری پیغام شروع کےا گےا ہے جس سے بھی فنڈز حاصل ہوگا۔
نام تبدیل
”دیامر بھاشا ڈیم کا نام تبدیل، سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ فار دیامر، بھاشا، مہمند ہو گا
Sep 25, 2018