پاکپتن پولیس کی پھرتیاں 7 سالہ بچے پر درجنوں گارڈر چوری سمیت سنگین واقعات کا مقدمہ درج

پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ چک بیدی پولیس کی پھرتیاں 7سالہ تیسری جماعت کے طالب علم پر درجنوں گارڈر چوری سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج، والدہ بچے کو گود میں اٹھائے ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن کی عدالت پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تھانہ چک بیدی کے علاقہ 55ایس پی میں سرکاری اراضی پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر با اثر افراد نے چک بیدی پولیس سے سازباز ہو کر تیسری جماعت کے طالب علم 7سالہ ابوبکر ولد عبدالرحیم پر قبضہ، چوری سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا 7سالہ ابوبکر کو اس کی والدہ نے گود میں اٹھا کر ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن کی عدالت میں پیش کیا دوسری طرف 7سالہ ابوبکر کے ورثاء کا کہنا ہے کہ دیہات میں 6ایکڑ سرکاری اراضی پر با اثر افراد نے مقامی ایم پی اے کی ایماء پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی گاوں والوں نے ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کو درخواست دی تھی کہ مذکورہ جگہ کو رفاع عامہ کے لیے مختص کیا جائے اس کی رنجش پر بچے سمیت 10افراد پر مقدمہ درج کروایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...