لاہور +گوجرانوالہ(کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2018-19میں پیاف فائونڈرز الائنس نے 7نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ 3114ووٹرز میں سے 1423کارپوریٹ ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے15ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مستر کردئیے گئے۔ پیاف فائونڈرز الائنس نے822پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنسمین فرنٹ کو302پینل ووٹ ملے۔ انفرادی طور پر پیاف فائونڈر الائنس کے ڈاکٹر محمد ارشد نے 976ووٹ، الماس حیدر نے 1023، نوید اللہ خان نے 972، عاقب آصف نے 979، خالد عثمان نے 941، وقار احمد نے 966اور خواجہ شہزاد ناصر نے 962ووٹ حاصل کیے۔ بزنسمین فرنٹ کی جانب سے آصف خان نے 427، طاہر ملک نے 421، خالد نعیم نے 409، عاطف امین نے 433، محمد حسین 401، راشد حمید مہر نے 391اور شہزاد رشید انجم نے 356ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن میاں مظفر علی ، سہیل لاشاری اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔ دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں کے لیے پولنگ 25ستمبرکو (آج ) منعقد ہوگی جس میں 9783ووٹرز ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ دریں اثنا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاہورچیمبر کے آئندہ صدر کے عہدے کے لئے میاں طارق مصباح الرحمان اور الماس حیدر کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ خواجہ شہزاد ناصر سینئر نائب صدر اور فہیم الرحمان سہگل نائب صدر ہونگے۔ گوجرانوالہ کے نمائندہ خصوصی سے چیمبر آف کامرس کے ایسوسی ایٹ کلاس انتخابات میں ون یو نٹی فائونڈر گروپ کا کلین سویپ، فائونڈر گروپ کو 887 پینل ووٹ جبکہ ون یونٹی کو721 پینل ووٹ ملے، حامیوں کا جشن ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس کے انتخابات 2018-19ء کے انتخابات برائے ایسوسی ایٹ کلاس میں ون یونٹی فائونڈر گروپ نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کر لی، ون یونٹی فائونڈر گروپ کو 887 جبکہ ون یونٹی کو721 پینل ووٹ ملے، ون یونٹی فائونڈر کے عبدالوہاب خان نے1072، جاوید اقبال نے1041، شیخ محمد افضل نے1060، محمد عاصم انیس نے1076، محمد عمران نسیم نے 1074، چوہدری محمد نعیم گل نے 1059، مصطفی شکیل نے 1011 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ون یو نٹی گروپ کے امیدواروں چوہدری محمد وسیم نے 910، محمد اشرف سند ھو نے 869، نعیم آصف نے 870، محمد عثمان بٹ نے 890، شیخ محمد الیاس نے 854، ملک محمد افضل نے835 اور محمد اقبال شیخ نے 821 ووٹ حا صل کئے، ون یو نٹی فائونڈر گروپ کی فتح کا اعلان ہو تے ہی حا میوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہو ئے جشن منایااور مٹھا ئیاں تقسیم اور ایک دوسرے کو مبا رکبا دیں دیں۔ ون یو نٹی فائو نڈر گروپ کے قا ئدین ملک ظہیر، رانا شہزاد حفیظ، میاں سلیم، ضیا اللہ عرفانی، شیخ محمد اسلم و دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کامیاب کروانے پر معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں کلین سویپ کرنے والے ون یونٹی فائونڈرز گروپ کے چیئرمین ملک ظہیر الحق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی نے بدکلامی اور گھمنڈ والے ٹولے پر چیمبر آف کامرس کے دروازے آج بند کر دیئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیت کے بعد حامیوں اور کاروباری افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا شہزاد حفیظ نے کہاکہ آج سچائی کی جیت ہوئی ہے اور جھوت ، تکبر رسوا ہو گیا ہے، حاجی شکیل شیخ نے کہاکہ فوری طور پر ممبرشپ کا آغاز کیا جائے گا، میاں سلیم نے کہاکہ شخصی اجارہ داری کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے، ضیا ء اللہ عرفانی، محمد شعیب بٹ ، غلام حسین جج، میاں عمر سلیم ، نعمان صلاح الدین ، شیخ محمد عرفان ، شیخ محمد اسلم ،حاجی نذیر جموں و الے شیخ شوکت جاوید ،حاجی نوشاد راجپوت ،زاہد مشتاق نے بھی خطاب کیا۔