اسلام آ با د (آ ئی این پی) نئے قائم مقام امریکی سفیر پاول جونز نے پاکستان پہنچ کر سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پائول جونز اس سے افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی امریکی نمائندہ کے نائب کے حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں، تر جمان امر یکی سفا رتخا نہ کی جا نب سے پیر کو جا ری کر دہ بیان میں بتا یا گیا ہے کہ نئے قائم قام امریکی سفیر پاول جونز نے پاکستان پہنچ کر سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔پائول جونز پاک امریکہ عوامی رابطوں کو مستحکم بنانے اور پاکستان کے خوشحال، محفوظ اور معتدل مستقبل کے لئے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔پائول جونز کافی تجربہ کار سفیر ہیں اور سفارتی تجربی رکھتے ہیں۔ پا ئول جو نز کا سفا رتی ذ مہ دا ریا ں سنبھا لنے کے بعد جا ری بیان میں کہنا تھا کہ دو با رہ پاکستان واپس آ کر انتہائی پرجوش ہوں، میں پاکستان کے پرجوش اور کھلے دل والے عوام،خوبصورت نظاروں اورمزیدار خوراک کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کروں گا۔
قائم مقام امریکی سفیر پاول جونز نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں
Sep 25, 2018