پی ٹی سی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سکولوں میں سپیلاتھون کا انعقاد

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد کے مضافات میں واقع مشال ماڈل سکول اور پہلی کرن سکول میں پرائمری کے 1000 طلب علموں کے لیے سپیلنگ کے مقابلے ( سپیلا تھون) کا انعقاد کیا۔سپیلنگ کے مقابلے میں سے مجموعی طور پر 50 طلب علموںکو منتخب کیا گیا اور انہیں اعلیٰ کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں عمران سردار، جنرل مینجر ، آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ، پی ٹی سی ایل، رضا سرور، جنرل منیجرٹیلنٹ اکیوزیشن ،پی ٹی سی ایل اور رب نواز، سینئر ڈائریکٹر پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے شرکت کی۔سکول کی سطح پر تقریبات منعقد کی گئیں جہاں طلب علموںکی حوصلہ افزائی اور اعتمادسازی کیلئے تحائف اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔طلب علموںنے اس سرگرمی کو سراہا اور بھر پور جوش و جذبہ سے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ اساتذہ بھی اپنے طلب علموںکی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلوں میں شریک ہوئے اور انہوںنے اس مقابلے کو ماحولیاتی تحفظ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سود مند قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران سردار، جنرل مینجر ، آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ، پی ٹی سی ایل نے کہا:’’ ہمیں ان سکولوں میں زیر تعلیم ڈسپلیسڈکمیونٹیز کے بچوں کیلئے سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے پر فخر ہے۔ رب نواز ، سینئر ڈائریکٹر پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کہا ـــ"ـ ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان میں سپیلا تھون کا انعقاد کیا گیا جس میں طلب علموںنے شرکت کی اور اس مہم کے ذریعے ماحول کے بارے میں سیکھا۔

ای پیپر دی نیشن