بھارت نے جارحیت کی حماقت کی تواسے چھٹی کادودھ یادکرادیاجائیگا، حامدموسوی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ بزدل ازلی دشمن بھارت کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیںجوتشکیل پاکستان سے لیکرآج تک ہمیںزیرکرکے عدم استحکام سے دوچارکرنے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہاہے حالیہ دھمکی اسی کی کڑی ہے مگرہندوبنیاذہن نشین رکھے کہ یہ 71ء والانہیں بلکہ 2018والاایٹمی پاکستان ہے اگرکسی قسم کی جارحیت کی حماقت کی گئی تواسے چھٹی کادودھ یادکرادیاجائیگا اب بھارت کو22کروڑپاکستانی عوام سے جنگ لڑنی ہوگی جوعساکرپاکستان کے ہراول دستے کاکام کریں گے،گزشتہ روزشمالی وزیرستان میں کپتان سمیت 7فوجی جوانوں کی شہادت مادروطن کیلئے عساکرپاکستان کے قربانیاں کاتسلسل ہے جنہیں قوم سلام پیش کرتی ہے ،بھارت اسرائیل کی تمام کاروائیوں کی پشت پرعالمی شیطان ہے جوعالم اسلام کوغیرمستحکم کرنے کے ایجنڈاپرعمل پیراہے یہی وجہ ہے کہ صیہونی ، عیسائی اوریہودوہنودملکرگریٹراسرائیل وبھارت کی راہ میں ہرروکاٹ کودورکرنے کیلئے یکجاہیں ،فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم رہنے والے عرب ممالک اب ایران وشام کیخلاف امریکی سرپرستی میں کام کررہے ہیں ایران میں پریڈپرحملہ اسی سازش کی کڑی ہے ، تمام شیطانی قوتیں یادرکھیں کہ کسی بھی مسلم ملک پرحملہ عالم اسلام پرحملہ اوردہشت گردی سمجھاجائے گا۔ کربلا والوں نے جبر سے مفاہمت نہ کرنے کا درس دیا،امام زین العابدین نے زندانوں کی سختیا ں اور بدترین ظلم برداشت کرنے کے باوجودحسینی پیغام کو زندہ رکھااور ظلم کو مظلومیت کی طاقت سے شکست فاش سے دوچار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم شیعہ علماء بوڈرکے سینئر علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے 15تا25محرم الحرام عالمی عشرہ بیمارکربلا منانے کااعلان بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن