سپریم کورٹ نے تطہیرفاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کردیا

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے تطہیر فاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دن کیلئے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ولدیت کی جگہ بنت پاکستان لکھوانے سے متعلق تطہیرفاطمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آپ پرزیادہ بوجھ نہیں ڈال رہی۔ڈی جی ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ ہم نے تطہیرفاطمہ کے والد کے اثاثوں کی چھان بین کی، والد کی ماہانہ آمدن 20 سے 25 ہزار روپے ہے اور ان کے پاس ایک دکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...