سیمینار کے دوران اسدقیصر کی طبیعت ناساز

اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سیمینار کے دوران طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، پمز ہسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ اور دل کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے۔ سوموار کے روز قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی طبیعت ایک سیمینار کے دوران اچانک خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال کے شعبہ امراض قلب پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور ای سی جی ،ایکو سمیت مختلف قسم کے ٹیسٹ کئے گئے تاہم ان کے زیادہ تر ٹیسٹ نارمل نکلے ہسپتال ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے ادویات دے دی گئی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...