جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رینالہ خورد، چیچہ وطنی، کسووال، پیرمحل (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) مختلف علاقوں میں 2 کمسن لڑکوں 2 لڑکیوں سمیت 4 خواتین سے زیادتی۔ چک نمبری 464کے رہائشی محمد افضل نے تھانہ موچیوالہ پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ خاور نے مبینہ طور پر اس کی بیوی کو قابو میں کرکے زبردستی اس کی عصمت دری کی اور ملزم کا مبینہ ساتھی عمیر وہاں پہرہ دیتا رہا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک نمبر 250گ۔ ب میں عثمان رات کے وقت محمد شفیق کے گھر کی چھت پر چڑھ گیا، وہاں سوئی اسکی بیٹی مسماۃ (م) کو پسٹل سے خوفزدہ کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی، تاحال اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ رینالہ خورد کے نواحی گائوں 11ون ایل کے محمد اقبال کا 11سالہ بیٹا محمد افضال فیضان مدینہ میں قرآن حفظ کرتا ہے۔ شام کو مدرسہ سے فارغ ہوکر سواری کے انتظار میں کھڑا تھا اس دوران گائوں کے دو اوباشوں محمد صفدر اور محمد عباس نے اسے چری کے کھیت میں لیجاکر ملزم صفدر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ساتھی عباس پہرا دیتا رہا، بچے کی چیخیں سن کر لوگ موقع پر پہنچے تو ملزمان انہیں دیکھ کر فرار ہو گئے۔ ٹھٹہ لٹی کے مزدور ایوب کا 10سالہ بیٹا محمد بلال شہر مید محمد افضال عرف سنی کے ہوٹل پر کام کرتا تھا اور رات بھی ہوٹل پر بسر کرتا تھا۔ گزشتہ شب ہوٹل کے کام سے فارغ ہوکر سونے کیلئے لیٹ گیا اس دوران ہوٹل مالک افضال عرف سنی اسکے پاس آیا اسے یادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے شور کی آواز سن کر وہاں سے گزرنے والوں کے پہنچنے پر ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چیچہ وطنی کسووال کے نواحی گائوں 16گیارہ ایل کے نذیر احمد نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی مسرت بی بی گائوں کے چوہدریوں کے گھر کام کاج کے لیے جاتی تھی فوجی ارشد سمیت تین افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی جس کے نتیجہ میں وہ 7ماہ کی حاملہ ہو گئی۔ پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ملزمان فوجی ارشد سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ نمبر459/18بجرم 376ت پ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ڈاکٹ جاری کرنے سمیت دیگر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پیرمحل کے نواحی علاقہ 744گ ب کے مکین محمد شعبان کی بہن مسمات خالدہ بی بی میکے سے پیدل قریبی گائوں اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ سسرال کو جا رہی تھی گاڑی میں موجود افراد عبدالرئوف، محمد امین، محمد مجید، محمد آصف، عمران اور محمد ارشد نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغواء کرکے ٹوبہ ٹیک سنگھ لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، اگلے روز ملزمان نے خاتون کو دارلامان بھجو دیا۔بعدازاں واقعہ کا مرکزی ملزم عبدالرئوف خاتون کو دارلامان سے نکلوا کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، دیگر ساتھی پہرہ دار بنے رہے۔موقع ملنے پر خاتون اغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔واقعہ کا علم ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف بجرم 496Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرتے کارروائی کا آغاز کردیا۔بھیرہ کی شمیم اختر جو کہ دوائی لینے گھر سے 24شمالی جا رہی تھی کہ 3کار سوار رمضان وغیرہ نے اِسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر کہیں لے جا رہے تھے کہ خاتون چھینا چھپٹی کرکے ملزمان سے اپنی عزت بچا کر بھاگ گئی۔ عمر سلطان کالونی میں عائشہ بی بی کو گھر میں اکیلی پا کر 10افراد عرفان ‘ قاسم ‘ یار ‘ قاسم شاہ ‘ عمران وغیرہ نے زیادتی کی خاطر اغواء کر لیا اور اِسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ 104جنوبی میں 14سالہ نازیہ بی بی گھر سے سودا سلف خریدنے کے لیے جا رہی تھی کہ ملزم عاقب جاوید نے اِسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ طفیل ٹائون میں شادی شدہ خاتون آمنہ بی بی کو ریاض نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ مجاہد کالونی کی سویرا ماہ نور جو کہ گھر سے سکول گئی جہاں پر نامعلوم ملزم نے اِسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ فیصل ٹاؤن وہاڑی کی لڑکی الف مقامی یونیورسٹی میں ایم اے کی طالبہ ہے نے پولیس حکام کو دی جانے والی درخواستوں میں بتایا کہ شیخ عبدالوسع نے اسے شادی کا جھانسہ دیکر تعلقات استوار کر لئے اور اپنے گھر بلوا کر مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اس دوران لڑکی حاملہ ہو گئی تو اس کو ادویات کھلا کر اس کا حمل بھی ضائع کرا دیا ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کی عریاں تصاویر بھی بنا لیں جنہیں سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکیاں دیں دوران تفتیش ملزم شیخ عبدالواسع نے پولیس کے سامنے لڑکی کو جاننے سے بھی انکار کردیا جب متاثرہ لڑکی نے ثبوت کے طور پر اپنی تصاویر اور ریکارڈنگ پولیس کو دی تو ملزم نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ مجھے بلیک میل کررہی۔ ملزم نے خود لڑکی کو فون کرکے کہا کہ میری کسی طرح جان چھوڑو جتنے پیسے کہو میں دینے کو تیار ہوں لیکن متاثرہ لڑکی جب نہ مانی تو ملزم شیخ عبدلواسع اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا۔