پارٹی منشور کے تحت الیکشن لڑیں گے‘ ہمارا ٹارگٹ ضمنی انتخاب جیتنا ہے: عابد شیر علی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ پارٹی منشور کے تحت الیکشن لڑیں گے ہمارا ٹارگٹ ضمنی انتخابات میں کامیابی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ گزشتہ روز جاتی عمرہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر لگائے جانے والے تمام الزامات غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ عام انتخابات میں الیکشن میں ڈاکہ ڈال کر سلیکشن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا جو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا پی ٹی آئی کی ملک کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، بھارت کو سبق سکھانا جانتے ہیں لیکن ٹوئٹرپر خارجہ پالیسی نہیں چلتی، بھارت کے بارے میں جانتے ہیں وہ کتنا طاقتور ہے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...