اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے والا افغانی گینگ سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر وڑائچ نے بتایا کہ چند برس قبل تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں سابق چیئرمین سینٹ کے گھر ڈکیتی کی مسلح واردات میں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے یہ افغانی گینگ ہے جو صبح کے وقت اسلام آباد پہنچے اور ڈکیتی کی واردات کے بعد واپس افغانستان چلے جاتے تھے جہاں وہ مال مسروقہ فروخت کردیتے تھے۔
وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی کرنے والا افغانی گینگ گرفتار
Sep 25, 2018