بجلی چوروںکے خلاف بلاخوف و خطر آپریشن جاری رہے گا:چودھری رشید

Sep 25, 2019

لاہور( نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے نواحی علاقے محمود بوٹی مرل پاڑی گاوں میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر تھرڈ سرکل چوہدری محمد رشید کی سربراہی میں میں ایس ڈی او محمود بوٹی محمد علی رضا کی ٹیم نے پلاسٹک انڈسٹری کی بجلی چوری پکڑ لی اور ڈائریکٹ سپلائی منقطع کرنیکے بعد بجلی چور صارف کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دے دی ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر تھرڈ سرکل چودھری محمد رشید نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف 24 گھنٹے سرچ آپریشن جاری ہے اس حوالے سے ایک آپریشن کے دوران محمود بوٹی سب ڈویژن کے مر ل پاڑی گاؤں میں پلاسٹک فیکٹری بجلی صارف محمد عمران کی پلاسٹک فیکٹری سے ڈائریکٹ سپلائی پکڑ ی ہے اور کنیکشن منقطع کرنے کے بعد اس کیخلاف ایف آئی آر درج کر انے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہے بجلی چور صارف کو ایک کروڑوں روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت ہر بجلی چور صارفین کے خلاف بلاخوف و خطر آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں