عمران ملک کیلئے سکیورٹی رسک، القاعدہ کو تربیت کا بیان گمراہ کن ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نہیں فرینڈز آف عمران خان کی حکومت ہے، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی محافظ ہے ہم ملک کے مفادات کو سمجھتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، وقت آئے گا کہ لوگ نواز شریف کیلئے گھروں سے نکلیں گے، امریکہ میں کسی بھی میٹنگ میں کشمیرکے وزیرکی شکل نظر نہیں آئی، عمران خان کا ’’القاعدہ کو ٹریننگ دی گئی ہے ‘‘ یہ بیان گمراہ کن ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اس بیان کا نوٹس لے، پاکستان کا القاعدہ سے کوئی لینا دینا نہیں، اس کی فوری طور پر تردید ہونی چاہئیے تاکہ پاکستان کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہ کٹے،خان صاحب ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے وہ چلتے پھرتے ملک کے خلاف ایف آئی آر ہیں، عمران خان سے بہتر مقدمہ پاکستان کا ہیلری کلنٹن نے کانگریس میں پیش کیا، شیخ رشید کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا، چلتی ہوئی گاڑیوں کو بوگیاں اتار کر مزید گاڑیاں چلائی گئیں ، شیخ صاحب نواز شریف اور شہباز شریف کی فکر نہ کریں ، آپ اپنی ٹرینوں کی فکر کریں، سوال یہ ہے وزیراعظم نے اسلامی ممالک کا دورہ کیوں نہیں کیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے اسلامی سربراہی کانفرنس کا خصوصی اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا، اگر پاکستان او آئی سی کا ممبر نہیں رہے گا تو او آئی سی کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما شائستہ پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا 300 ارب اپنے پیاروں کو نوازنے کی کوشش کی، اپوزیشن اور میڈیا کی وجہ سے یہ چوری بچ گئی، عمران خان کے دست راست کو نوازنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ حکومت پنجاب پر دباؤ ہے شوگر پر ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے، پنجاب کابینہ سے 4ارب روپے کی ڈیوٹی کو ختم کرنے کی منظوری لی گئی۔ یہ ہاتھ میں تسبیح اور منہ پر ایمانداری کا۔ لیبل لگا کر اربوں روپے سے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں، جب حکمران کرپٹ ہوں تو لوگ ٹیکس نہیں دیتے، یہ عمران خان نیازی خود کہتا ہے، چیف جسٹس سوموٹو نوٹس لیں، قوم کو بتایا جائے کہ پنجاب میں اتنا بڑا ڈاکہ ڈالا ہے۔ ہم نے ہنستا بستا پاکستان ان کے حوالے کیا تھا انہوں نے ہنستا بستا پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...