عمران خان، جاسنڈا آرڈن ملاقات، کشمیر کی صورت حال، اسلاموفوبیا کے چیلنجز پر تبادلہ خیال

نیویارک: وزیر اعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن کی ملاقات ہوئی۔جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پرہوئی.دونوں رہنماؤں نے خطےکی مجموعی صورت حال اورعلاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا، دو طرفہ باہمی دل چسپی کےاموراور کشمیرکی صورت حال پربات چیت ہوئی.

عمران خان اور جاسنڈا آرڈن کے مطابق اسلاموفوبیا اور مسلمان مخالف جذبات سےمتعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا.

اس موقع پر وزیراعظم نےمقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی سےبھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیو اٹھنے کے بعد شدید بحران جنم لے گا.وزیراعظم عمران نے نیوزی لینڈ میں مسجد پرحملےکے بعد جاسنڈآ آرڈن کے قائدانہ کردارکی تعریف کی.

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کے بعد ایک ایسی عالمی لیڈر کے طور پر ابھریں، جنھوں نے اسلاموفوبیا کے تصور پر کاری ضرب لگاتے ہوئے مسلمانوں کے یکساں‌ حقوق پر بات کی.

ای پیپر دی نیشن