سپریم کورٹ نے حساس ادارے کے دفتر پر خودکش حملے کے 5 ملزموں کی رہائی کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے حساس ادارے کے دفتر پر خودکش حملے کے 5 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہونے پر ملزموں کو بری کیا۔ جسٹس ملک منظور احمد کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ اپیلوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملزموں کے وکیل نے دلائل دیئے۔ اعجاز، افضل، سلمان، سجاد اور افضل رحیم پر خودکش حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ ہائیکورٹ نے 2015ء میں افضل، سلمان، سجاد اور افضل رحیم کی سزائے موت کی توثیق کی تھی جبکہ ملزم اعجاز کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان پر راکٹ لانچر اور کلاشنکوف سے فائرنگ‘ خودکش حملہ آور کو دفتر میں داخل کرانے کا الزام تھا۔

ای پیپر دی نیشن