امریکی سینیٹر شیروڈ براؤن کا مودی کوخط، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش

Sep 25, 2019

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی سینیٹر شیروڈ براؤن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوخط لکھ کر مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شیروڈ براؤن نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش ہے، کشمیریوں کے تحفظ اورسلامتی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیرمیں ہزاروں اضافی دستے تعینات کیے ہیں، جبکہ کشمیرمیں ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس بندکرکے لوگوں کو رابطوں سے محروم کیاگیا۔شیروڈ براؤن نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، جس کے ساتھ ساتھ کشمیر میں موجود مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہوگا۔

مزیدخبریں