مودی کی پالیسی بھارتی مفادات کے منافی ہے: آنند شرما

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی کانگریس کے رہنما آنند شرما نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کی پالیسی بھارتی مفادات کے منافی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریسی رہنما آند شرما نے ہیوسٹن میں مودی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار مودی سرکار کا نعرہ امریکی ووٹرز کے لیے پیغام تھا اور بھارتی پالیسی ہے کہ کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت نہ کی جائے۔ بھارتی رہنما نے کہا بھارت کے امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں سے ہی تعلقات ہیں اور نریندر مودی امریکہ میں ہمارے نمائندے ہیں کسی کے انتخابی مہم کے سٹار نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...