سکھر (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتار کیا گیا۔ ہمارے لئے الگ قانون بنایا جاتا ہے۔ آصف زرداری اور فریال کو راولپنڈی میں رکھا جاتا ہے۔ یکم جنوری کے بعد اگر ان کو نہیں نکالا گیا تو جیالوں کو نہیں روکیں گے۔ جنوری میں جیالے راولپنڈی پہنچیں گے۔ ہم سب کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ حکومت غیر جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی ہے۔ حکومت کیخلاف ہم بھی احتجاج کرنے والے ہیں اور کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے احتجاج میں شرکت پر بات کر رہے ہیں۔ حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے ہمارا لائحہ عمل الگ ہوگا۔ آصف زرداری ، فریال تالپور پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ دنیا میں قانون ہے کہ ثبوت پہلے ملتے ہیں گرفتار بعد میں کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں گرفتاری پہلے کی جاتی ہے ثبوت بعد میں تلاش کئے جاتے ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اعتراضات چلتے آرہے ہیں۔ کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیا عوامی حقوق پر حملے شروع ہوگئے۔ سندھ نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو شکست دی ہے۔ سندھ میں کٹھ پتلی کامیاب نہ ہوسکے 18 ویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔
جنوری میں زرداری، فریال کو جیلوں سے نہ نکالا تو کارکن راولپنڈی پہنچیں گے: بلاول
Sep 25, 2019