عمران خان پر طنز کرنے کے بجائے بھارتی نیتاؤں کو ان کے کم لاگت کے امریکی دورے سے کچھ سیکھنا چاہیے:بھارتی اخبار

Sep 25, 2019 | 12:29

ویب ڈیسک

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کا معترف ہو گیا۔انڈیا ٹو ڈے نے بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ ’ عمران خان پر طنز کرنے کے بجائے بھارتی نیتاوں کو ان کے کم لاگت کے امریکی دورے سے کچھ سیکھنا چاہیے۔‘اخبا ر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہیوسٹن میں اپنے شو پیس ایونٹ سے اربوں روپے خرچ کئے اور تعریفیں سمیٹیں جبکہ عمران خان پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے جانے پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی کفایت شعاری کا مذاق میمیز بنا کر اڑایا گیا۔یاد رہے پاکستان کی سابقہ حکومتوں کے بجائے عمران خان نے اقتدار میں آتے ساتھ ہی حکومت کو سادگی سے چلانے کا عہد کیا تھا۔

مزیدخبریں