چین نے طویل ترین سمندری ریلوے روڈ پُل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل کرلی

چین نے سمندر پر بنائے گئے دنیا کے طویل ترین ریلوے روڈ پل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل کرلی ۔چین کے قومی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبی فیوجیان کے آبنائے پنگٹن پر سمندر کے بیچوں بیچ ایستادہ سٹیل اور لوہے کے اس پُل کی کل لمبائی16.34 کلومیٹر ہے جو جزیرہ پنگٹن کو چار قریبی چھوٹے جزائر اور فیوجیان سے باہم منسلک کر رہا ہے، باقی ماندہ تعمیرات مکمل ہو جانے کے بعد اس پُِل کو آئندہ سال ریل اور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ پل کے افتتاح سے فیوجیان اور جزائر پنگٹن کے درمیان سفر کی طوالت میں دو گھنٹے کی کمی آئی گی۔شنہوا کا کہنا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی تکمیل بدھ کے روز 473 ٹن سٹیل گارڈر کے پیچ کس کر مکمل کی گئی ہے ۔ اس موقع پر منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کی خوشی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔یاد رپے کہ پل کی تعمیر 2013میں شروع کی گئی جبکہ صوبہ فیوجیان چین کا بہت بڑاکاروباری و اقتصادی مرکز ہے۔

ای پیپر دی نیشن