لاہور (این این آئی) ماڈل ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنیکا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایان علی کا کہنا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہوں، ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں۔خیال رہے کہ 2010 میں بہترین ابھرتی ہوئی ماڈل قرار پانے والی ایان علی نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنا رکھی ہے۔ایان علی 2015 میں پاکستانی میڈیا پر اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہیں بیرون ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور ان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا۔