راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑا شخص بازیاب کرکے ملزم گرفتارکرلیا سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے زنجیروں میں جکڑے شخص کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ ا ونیوٹائون مرزا جاوید اقبال کو متاثرہ شخص کی بازیابی اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیاجس پر ایس ایچ اونے ریڈ کرکے نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑے ہوئے شہباز نامی شخص کو بازیاب کر کے سفاک ملزم جہانزیب اقبال کو گرفتار کر لیاایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے شہباز کو شیشہ ٹوٹنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور زنجیروں سے جکڑ کر حبس بیجا میں رکھا،ملزم نے باڈی بلڈنگ کلب میں نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔