ساہیوال/ جھنگ/ ہارون آباد/ ٹوبہ ٹیک سنگھ/ چنیوٹ/ چناب نگر/ سمندری/ وزیر آباد/ گوجرہ/ شکر گڑھ/ کامونکے/ قصور/ گوجرانوالہ (نامہ نگاران+ نمائندگان) ساہیوال اور چنیوٹ میں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پہلے واقعہ کے دو دوسرے کے تینوں ملزم گرفتار ہو گئے۔ وزیر آباد میں 14 سالہ طالبہ طویل عرصہ تک بے آبرو غیر قانونی اسقاط حمل پر ایل ایچ وی اور اسسٹنٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ سمندری‘ ہارون آباد‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ میں چار لڑکے درندہ صفت افراد کا نشانہ بن گئے۔ جھنگ میں خاتون کی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا قصور 2 کامونکے‘ گوجرہ میں ایک ایک خاتون کی عصمت دری کی گئی شکر گڑھ میں استاد نے مدرسے کے طالب علم کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ گوجرانوالہ میں لڑکی اے ایس آئی کیخلاف زیادتی کے الزام سے متحرف ہو گئی۔ قصور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مختلف واقعات میں دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جمبر کلاں کے رہائشی عارف نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی ہے اس کی پندرہ سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی محلے کا نوجوان شفیق گھر آیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتے فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس مصروف کاررورائی ہے جبکہ چونیاں کے علاقہ کھڈا والی میں انیس سالہ خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ فیاض گھر گھس آیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بناکر چلا گیا۔کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق نوجوان نے سولہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بتایا گیا ہے کہ محلہ رسولنگر کی رہائشی لڑکی محلہ دار زین ملک کے ساتھ شناسائی تھی گذشتہ روز وہ اپنے تایا کے گھر جارہی تھی۔ ملزم زین اس کو ر اپنے دوست آفاق بٹ کے گھر میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ ملزم آفاق بٹ اور آصف کمہار اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو بناتے رہے، تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد طارق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شکر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق موضع دودھے میں استاد شاگرد سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار موضع پلاٹ کا دس سالہ طالب علم حفظ کے لئے مدرسہ جاتا تھا چھ روز قبل مہتمم اور استاد قاری شاہد نے بچے کو مدرسے سے ملحقہ کمرے میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ نور کوٹ نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد رفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔ گوجرہ سے نا مہ نگار کے مطابق اوباش نوجوا ن نے بیوہ کو گھر میں گھس کر زیا دتی کا نشانہ بنا ڈا لا ۔چک نمبر 353 ج ب مہدی آ باد کی بیوہ خاتون کے گھر عامر مسیح زبردستی گھس گیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیخ و پکار پر اہل گائو ں جمع ہو گئے تو ملزم فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا۔ صدر پولیس گوجرہ نے مقد مہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقے بسم اللہ کالونی کی رہائشی جواں سالہ لڑکی جوڈیشل مجسٹریٹ عثمان محمود کی عدالت میں پیش ہوگئی، لڑکی نے زیر دفعہ 164 کے تحت عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرایا، لڑکی اے ایس آئی مبشر فاروق پر لگائے گئے ذیادتی کے الزام سے منحرف ہوگئی اور اسے بے گناہ قرار دے دیا، لڑکی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ سارا معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ہے، وزیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق بااثر تاجر کا بیٹا 14 سالہ طالبہ کو بلیک میل کر کے زیادتی کر تا رہا۔ ملزم کے والدین نے وزیر آباد لاکر متاثرہ لڑکی کا کرغیر قانونی اسقاط حمل کروادیا۔ برتن بازار وزیر آباد معروف تاجر کے بیٹے شیریز عامر نے اپنے سکول میں پڑھنے والی 14سالہ طالبہ کی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنا شروع کردیا اور زیادتی کرتا رہا۔ حاملہ ہونے پرلڑکے کا والد عامر کلیار، اس کی اہلیہ اور ملزم ایک نامعلوم کیساتھ آئے اور تصویریں وائرل کرنے کی دھمکی دیکر وزیرآباد لے آئے جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی پریکٹس کی عادی ایل ایچ وی اور اسسٹنٹ کی مدد سے اسقاط حمل کروادیا۔ طالبہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس تھانہ پیپلز کالونی نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی اور تحصیل ہیڈکوارٹر کے عقب سے ملزمہ سے اور اس کی اسسٹنٹ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کا والد بھی گرفتار ہے جبکہ ملزم شیریز اور اسکی والدہ روبینہ عامر نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق عارف والہ پل فرید کالونی میں شادی شدہ خاتون سے چار افراد نے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق چک 104 سیون آر کی زیادتی مقدمہ کے سلسلہ میں ساہیوال آئی جس پر محمد عمران اپنے موٹر سائیکل پر سوار کرکے اسے نامعلوم مقام پر لے گیا اور آبرو لوٹ لی۔ جب وہ تھانہ سٹی گئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا عدالت کے حکم پر میڈیکل کروا گیا جس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور 26 اگست کو جب وہ تھانہ غلہ منڈی کے قریب پیدل جا رہی تھی ایک کار میں سوار تاج محمد عمران محمد آصف اور ایک نامعلوم ملزم آ گئے اور پستول دکھا کر زبردستی نامعلوم مقام پر لے گئے اور باری باری ہوس کا نشانہ بناتے رہے ملزموں نے برہنہ ویڈیو اور ریکارڈنگ بھی کی پولیس غلر منڈی نے متاثرہ مدعیت میں چاروں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزموں محمد عمران اور تاج کو گرفتار کر لیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی بے آبرو کر دیا جبکہ ملزم کے مبینہ ساتھی وہاں پہرہ دیتے رہے موضع فتح پور پیرٹی کے رہائشی نے تھانہ اے پی سی سیال پولیس کو بتایا محمد عمران نے میری بیوی سے زبردستی زیادتکی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ہارون آباد کے رہائشی نے بہاولنگر روڈ پر ایک ہوٹل بنا رکھا ہے جہاں سے اس کے بیٹے راؤ نثار اور اس کا دوست طالب ورغلاء کر اغواء کرکے لاہور لے گئے جہاں دونوں نے بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے اور تشدد بھی کرتے رہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نمائندہ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر سولہ سالہ لڑکے کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے تین ملزمان حسنین احد عرف موتی اور محمد عثمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کا مقیدمہ تھانہ صدر ٹوبہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ چینوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سودا سلف لیکر جانے والی خاتون کو تین افراد نے زبردستی نشانہ بنا ڈالا، ملزمان گرفتار نواحی علاقہ چک نمبر 142 ج ب میں خاتون کو تین موٹرسائیکل سوار گھر چھوڑنے کے بہانے سے ویرانے میں لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔چیخ و پکار اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے پولیس تھانہ رجوعہ نے ملزمان حسن علی قاسم علی اور علی عمران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے چناب نگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گیارہ سالہ بے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا واقعہ کا نوٹس لینے پر ملزم گرفتار کر لیا گیا ملزم عی حسن جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ سمندری سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک نمبر 527 گ ب کا رہائشی بارہ سالہ بچہ مدرسہ گیا راستہ میں رحمان نے قریبی کھیتوں میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔