نوازشریف الطاف حسین پارٹ ٹو ہے: فیاض چوہان 

Sep 25, 2020

لاہور/ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ آن لائن+ اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹر)   صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کا پارٹ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں برادران فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے، پاکستان کے عدالتوں اور جمہوری اداروں سے عوام کا اطمینان ختم کرنے اور مختلف طریقوں سے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کے تین نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جس میں وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کا سہارا لے رہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور عوام ان کے لئے باہر نہیں نکلیں گے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں امن کی وجہ وردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جس کام میں ہاتھ ڈالا جگ ہنسائی ہوئی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوںکے سیاسی اور معاشی مفادات ریاست مخالف عناصر کے مطابق ہیں۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے پیچھے بنیادی ایجنڈا  اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد ادارہ ہے، جو شفاف انداز میں کام کرتا ہے ۔ چیئرمین نیب کا تقرر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اس وقت کے حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کیا تھا ۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان  جتنا بولیں گی‘ جتنا بھاگیں گی رسوائی ہوئی کہ سینٹ کے الیکشن میں  ہم اکثریت میں ہوں گے نواز شریف پانچ سال پورے کر سکتا ہے تو عمران خان کیوں نہیں نواز شریف ملزم نہیں مجرم ہے عدالتی مفرور ہے پاکستان کی اکانومی کا ستیاناس نواز شریف نے کیا۔ راولپنڈی  سے اپنے سٹاف رپورٹر  کے مطابق   فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے اے پی سی کے بطن سے پی ڈی ایم پاکستان ڈیمالشنگ موومنٹ نے جنم لیا ہے نواز شریف نے الطاف حسین پارٹ 2 کا خطاب کیا ففتھ جنریشن وار کی ابتدا الطاف حسین نے کی جس کی انتہا نواز شریف کی صورت میں سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ چار دن پہلے اے پی سی کی میٹنگ اسی سکستھ جنریشن وار کی ایک کڑی تھی۔ ہماری حکومت مولانا فضل الرحمن کی طرح پورے خاندان کی حکومت نہیں ہے۔ ہماری حکومت میں ایک بھی رشتہ دار کو نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا  شہباز شریف سیاسی شہید نہ بننے کی کوشش کریں جتنا جھوٹ بولیں گے اتنا ہی اپنی سیاسی قبر میں جائیں گے۔

مزیدخبریں