لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ شہباز شریف بڑھکیں مارنے کی بجائے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا حساب دے، چیخنا چلانا بند کریں اب شعبدہ اور رنگ بازوں کا دور ختم ہوچکا ہے اب انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شہباز شریف کی جیل جانے کے خوف سے رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی آفس میں رکن صوبائی اسمبلی مامون تارڑ، قصور سٹی کے صدر مقصود صابر انصار ی کی قیادت میں گورننگ باڈی کے اراکین، صدروومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران، جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین، ملک قیصر، مہرنعیم اللہ تاج، معین کھوکھر، آصف جٹ سمیت دیگر پارٹی وفودسے ملاقات کے موقع پر کیا۔