فلسطین میں انتخابات، ترکی نے 15 سال بعد حماس اور الفتح میں مفاہمت کراد ی

انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی کی مدد سے فلسطین کی دو بڑی جماعتوں حماس اور الفتح کے درمیان انتخابات کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کے مطابق فلسطین میں انتخابات سے متعلق حماس اور الفتح کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا، 15 سال میں پہلی بار فلسطین کی دو بڑی جماعتیں ملک میں انتخابات کروانے پر متفق ہو گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس اور الفتح کے وفود کے ترکی میں مذاکرات ہوئے، فلسطینی صدر محمود عباس نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے مفاہمت کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔معاہدے کے تحت انتخابات چھ ماہ کے اندر کروائے جائیں گے، الفتح کے سربراہ محمود عباس اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے معاہدے کو منظور کیا، پہلے مرحلے میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن ہونگے پھر صدارتی انتخابات ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...