یوٹیلٹی  سٹور پرگھی‘ کوکنگ آئل‘ دودھ سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ  

Sep 25, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں  17 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک  میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔ دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے کر دیا گیا  ہے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔  برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے لیکر 20 روپے تک کے اضافے کے بعد 90 ملی گرام شیمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہو گئی ہے۔ کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ‘ کافی‘ ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں