اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے اس کا نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیا ہے۔ 90 اضلاع میں پروگرام جاری، دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔ حکومت نے ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کر دیا ہے۔ اب اس کا نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیا گیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارڈ کا اجرا مرحلہ وار نئے اضلاع سے کیا جائے گا۔ قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ہے۔ غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کارڈ کے تحت اپنا علاج مفت کروا سکتے ہیں۔ قومی صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے۔ پاکستان کے 90 اضلاع میں پروگرام جاری ہے۔