نیب سیاستدانوں کوگرفتارکر رہا ہے‘ ہم سے ڈر رہے ہیں: فضل الرحمان 

Sep 25, 2020

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل نیب سیاستدانوں کو گرفتار کر رہا ہے۔ یہ ہم سے ڈر رہے ہیں۔ یہ ہمیں ڈرانے والی چیزیں نہیں‘ میرے نام پر جو کچھ لکھا ہے وہ سب پورا کر کے رہوں گا۔ دو سال میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی۔ فلسطین پر قبضہ کر کے فلسطینیوں کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیری مسلمانوں پر70 سال سے ظلم ہو رہا ہے۔ وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ کون بے وقوف ہوگا جو اس نااہل حکومت کو ٹیکس دے گا۔

مزیدخبریں