کرونا : مزید 9اموات، پیر سے پرائمری ، مڈل سکول کھل جائینگے، وزیر تعلیم سندھ: فیصلہ غلط ہے ، عذرا پیچو ہو

اسلام آباد، گوجرانوالہ، وار برٹن، کراچی (خصوصی نمائندہ+نمائندہ خصوصی+  خصوصی نمائندہ+نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس کے سندھ اور بلوچستان میں کیسز کی تعداد میں اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے۔ ملک میں کرونا کے ؎مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 618 ہے جس میں سے 2 لاکھ 94 ہزار 392 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 443 کا انتقال ہوا ہے۔ 24 ستمبر تک مزید 797 مریضوں اور 9 اموات کا اضافہ ہوا، جس میں بلوچستان کے 163 اور خیبرپختونخوا کے 52 کیسز دوسرے دن رپورٹ ہوئے۔اس اضافے سے بلوچستان کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 ہزار 765 اور خیبرپختونخوا کے 37 ہزار 470 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 476 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق شفایاب ہونے والے ان نئے مریضوں کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 94ہزار 392 ہوگئی، جو تقریباً 96 فیصد ہے۔فعال کیسز: 7783ہو گئے۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کرونا کے 401 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 246 جبکہ اموات 2477 ہوگئی ہیں۔ سندھ میں مسلسل دوسرے روز وائرس کے 400 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔  پنجاب میںکرونا وائرس کے کیسز میں 84کا اضافہ ہوا جبکہ 2 افراد کا انتقال بھی ہوا۔کیسز کی مجموعی تعداد 98 ہزار 686 ہوگئی۔ مجموعی اموات 2 ہزار 229 تک پہنچ گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 42 مریضوں اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی کیسز 16 ہزار 288 ہوگئے۔ اموات 181 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں مزید 30 افراد متاثر۔ کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 572 ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مزید 25 مریض سامنے آئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 591 ہوگئی۔  گورنمنٹ سکول واربٹن گاؤں میں 2 طلباء کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کے 35 طلباء 10 اساتذہ اور درجہ چہارم کے 5  ملازمین کا کرونا ٹیسٹ سیمپل لیا گیا تھا‘ جن میں سے 2 طلباء کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو  آیا ہے‘ جس پر سکول کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا  ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 28  ستمبر سے کھل جائیں گے۔  سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کرونا کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کیسز میں اضافہ نہیں  ہوا بلکہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھی تو کیسز بڑھے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سکول کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت کو اگر کوئی  خدشہ ہے تو وہ بات کریں۔ دوسری طرف اس سے قبل سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا  تھا کہ صوبے میں  کرونا وائرس  کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے‘ موجودہ حالات میں  سکول کھولنا درست عمل نہیں۔ کراچی میں گفگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندذھ ڈاکٹر عذرا فضل پیجویو نے کہا کہ کرونا  وائرس کی شرح 1.5  فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرونا  کی دوسری لہر  کی پیش  گئی نے‘ پرائمری سکولوں کو کھولنے میں جلد نہ کی جائے۔ وزیر صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اسکول  کھولنے پر تحفظات ہیں۔ پرائمری اسکولوں کو  کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیجویو کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے پر ہی بچوں کو سکول بھیجا درست ہوگا۔ مہلک وبا کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 9 لاکھ 81  ہزار 953  ہوگئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3  کروڑ 20  لاکھ 92  ہزار 156  تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں 2 لاکھ 6 ہزار 593  افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں اور 71  لاکھ 39  ہزار  میں وائرس کی تشخیص  ہوئی۔ بھارت کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 57  لاکھ 30  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔  اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار 173  ہوگئی۔ فرانسیسی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کی نئی انفیکشنز میں مسلسل اضافے کے باعث مزید سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر مار سے میں ہفتے کے دن سے تمام کیفے‘ بارز اور ریستوران بند کر دیئے جائیں گے۔  پیرس اور دیگر بڑے شہروں میں ایک ہزار سے زائد شرکاء والی تمام بڑی تقریبات کی ممانعت کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...