سندھ میں گندم روکنے سے پنجاب میں قیمتیں بڑھیں‘ فخر امام‘ مراد شاہ کو خط 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خوراک فخر امام نے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط میں کہا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب کیلئے گندم نہیں روک سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں۔ سندھ کے اقدام سے پنجاب میں گندم کی قیمت بڑھی۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق گندم کے بحران کا ذمے دار ہے۔ سندھ سے باہر گندم کی منتقلی پر پابندی ہے۔ پابندی گندم کی بیرون ملک منتقلی کے باعث لگائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن