پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کو ختم کرنے کی تجویز دیدی 

Sep 25, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فنڈز نہ ہونے کے باعث قومی کھیل کو ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی صدارت میں ہوا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے پیسہ نہ ہونے پر قومی کھیل ہاکی کو ختم کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ  وسائل نہیں ۔ اگر حکومت پاکستان پیسہ نہیں دے سکتی تو قومی کھیل ختم کر دیں۔ اتنے پیسے نہیں کہ سینئر جونیئر دونوں ٹیمیں باہر لے جائیں اور کھلاڑیوں کو معاوضہ ادا کرے۔ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں نہیں، پاکستان ہاکی اسوقت بالکل بے یارو مددگار ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ری سٹرکچرنگ میں بھی ہاکی کو شامل نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں