لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کا یوٹرن، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کا پی آئی اے کیساتھ حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کیساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔ کلین چٹ دینے پر این او سی فراہم کردیگا تو پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دی جائیگی۔ وسیم حیدر، بلوچستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پی سی بی کا یو ٹرن ‘ بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا
Sep 25, 2020