لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ عمر گل نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کروں گا، یہ میرا آخری ڈومیسٹک ایونٹ ہو گا۔عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔عمران فرحت کا کہنا تھا کہ گذ شتہ سیزن سے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن ہو گا،پورا سیزن کھیلتا ہوں یا نہیں ابھی دیکھوں گا،انجوائے کرتا رہا تو کھیلوں گا ،خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لاوں، اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمر گل ‘عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
Sep 25, 2020