وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں ۔ جمعہ کو وزیرتعلیم سندھ سعید غنی شہرکے مختلف نجی اورسرکاری سکولوں کے دورے پر پہنچے اور انہوں نے ان سکول کے منتظمین کو مکمل ایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔