لاہور آرٹس کونسل الحمرا،دی لٹل آرٹ اورپاکستان میں نیدرلینڈ کے سفارت خانہ کے زیر اہتمام خواتین کی جدوجہد پر مبنی پروجیکٹ ایکولی لاﺅڈ ”EuqallyLoud“ کی اختتامی تقریب کا انعقادہوا

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا،دی لٹل آرٹ اورپاکستان میں نیدرلینڈ کے سفارت خانہ کے زیر اہتمام خواتین کی جدوجہد پر مبنی پروجیکٹ ایکولی لاﺅڈ ”EuqallyLoud“ کی اختتامی تقریب کا انعقادہوا۔اس موقع پر پروجیکٹ ’ ایکولی لاﺅڈ ’EuqallyLoud“ کے تحت دو برسوں میں بنائی گئی فلمیں دیکھائی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیرWouter Plompتھے جنہوں نے آن لائن اظہار خیال کیا۔تقریب میں بامعنی مکالمہ بھی منعقد ہواجس میں نامور ادیب اصغر ندیم سید،پروفیسر ساجدہ حیدراورایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے اظہار خیال کیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اعلی کاردگردگی کا مظاہر کرنے میں 25برس سے کم عمر 25خواتین کو ایوارڈ دیے جائیں گئے، ان خواتین نے اپنی زندگی میں غیر معمولی کاردکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان خواتین کی جدوجہد کا احا طہ کرتی کہانیوں پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی بھی تقریب کا حصہ تھی۔

ای پیپر دی نیشن