پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نرسنگ کے شعبے کا سروس سٹرکچر بہتر بنانے کی منظوری دی ہے۔جمعہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالج کا درجہ دیا جائے گا اور نرسوں کو تربیت کےلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد میں 50 لاکھ سے زائد صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں اور اس کا دائر ہ مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔