بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول(ایل اوسی ) کے بروہ سیکٹرمیں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے 8 سالہ بچے سمیت 2 شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے اب تک جنگ بندی کی 2340 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں.