ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے لوپ سیکشن کے لیول کراسنگ کے خاتمے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ اس منصوبے میں کے سی آر کے راستے میں فلائی اوورز/انڈر پاسز کی تعمیر کی جائے گی تاکہ 22 لیول کراسنگ کو ختم کیا جا سکے۔ لاگت کی شراکت کی بنیاد پر اس منصوبے کی لاگت 20.7، ملیبلین روپے ہے۔ یہ منصوبہ کے سی آر ٹرین کی آزادانہ نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گا۔ایکنک نے پلاننگ کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی ایک سفارش کی بھی منظوری دی ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی کو ان منصوبوں پر غور کرنے کا اختیار حاصل ہوگا جہاں ایکنک لاگت کی معقولیت  کی ہدائت کی گئی ہو، اور سٹیٹس رپورٹ چیئرمین ایکنک کے جائزہ کیلئے پیش کی جائے گی۔ بڑھتی ہوئی لاگت کی معقولیت اور نظر ثانی کی صورت میں ، منصوبے کو غور اور منظوری کیلئے ایکنک کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ، وفاقی سیکرٹریز ، صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن