لاہور (سپورٹس ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یو ایس اوپن چیمپئین شپ جیت کر وطن واپس لوٹنے والی سٹار کھلاڑی ایما روڈاکانو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹینس کٹ پہن کر ان کے ساتھ میچ کھیلا اور خود بہت لطف اندوز ہوئیں اور پرجوش دکھائی دیں دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ 44 سال بعد فتح برطانیہ کے نام کرنے والی کھلاڑی ایما نے بھی اپنی زندگی کے بہترین لمحات گزارے۔ سٹارکھلاڑی 18 سالہ ایما کی شاندار کامیابی پر ان کے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب نیشنل ٹینس سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی شرکت کی۔