صنعتی تعاون فریم ورک ایگریمنٹ‘جے سی سی اجلاس سے قبل دستخط ہو جا ئینگے

  اسلام آباد (عترت جعفری )پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک ایگریمینٹ پر آئندہ جے سی سی کے انعقاد سے قبل دستخط ہو جائیں گے ،،یہ فریم ورک ایگریمنٹ سرمایہ کاری بورڈ نے تیار کیا  اور اسے نومبر2020ء ضابطہ کی کارروائی مکمل کر کے چین کے حوالے کیا گیا تھا ،اس کے مسودے میں پاکستان اور چین کے درمیان ’بزنس ٹو بزنس رابطہ  کے ساتھ ساتھ عوام کے عوام کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا گیا ہے ،جبکہ اس مجوزہ معاہدہ میں دونوں ممالک کے نجی شعبہ کی شراکت پر  بہت انحصار کیا گیا ہے ، جے  سی سی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ علامہ اقبال صنعتی سٹی  اور بوستان اکنامک زونز میں پلاٹس سرمایہ کاروں کو فراخت کے لئے تیار ہیں ،پاکستان چائنابزنس ٹو بزنس  انویسٹ مینٹ پورٹل  چالو کر دی گئی ہے ،کے پی ٹی اور  چائنا روڈ اینڈ بریج کارپوریشن کے درمیان  معاہدہ سے ٹیکنالوجی بھی منتقل ہو گی ،روز گار بڑھے گا ۔

ای پیپر دی نیشن