راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی لاہور میں آل پاکستان فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے وفد سے ملاقات حکومت ڈی اے پی کھاد کی قیمت اور سپلائی لائن کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی23 ستمبر2021: حکومت بالخصوص گندم کی بوائی کے موقع پرڈی اے پی کھاد کی قیمت اور سپلائی لائن کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے تاکہ کاشتکاروں کو بروقت زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔موجودہ حکومت معیشت کے استحکام کے لئے کاروباری طبقے کومراعات و سہولیات فراہم کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ہماری زرعی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے میں آل پاکستان فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ زرعی پیداواری اہداف کے حصول کے لئے معیاری زرعی مداخل بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔اس لئے حکومت معیاری زرعی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔