این ایل سی ترکی،آذر بائیجان  کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع  کررہا ہے:عبدالرازاق داؤد

Sep 25, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے بیان میں کہا کہ میں نیشنل لاجسٹکس سیل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، این ایل سی ترکی اور آزر بائیجان کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع کررہا ہے۔ٹرک کے ذریعے  روابط کو فروغ دینے کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کہ وزارت تجارت کی سلک روٹ ری کنکٹ پالیسی  کے تحت ہے، بہت سے نجی کمپنیاں ٹی آئی آر کی اجازت کیلئے رابطہ کررہی ہیں جنہیں حکومت کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،اس اہم قدم سے سرمایہ کاری کو ترغیب اور لاجسٹکس کمپنیوں کیلئے مواقع میسر ہونگے، پاکستان کے راستے عالمی تجارتی ٹریفک کا بہاؤ بھی ہوگا۔

مزیدخبریں