اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)بھرت کی ریاست آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر وحشیانہ بربریت کے معاملے پر پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ پاکستان نے آسام میں مسلمانوں پر مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آسام میں مسلمانو ں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے، پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکاہے۔
بھارتی آسام میں مسلمانوں پر تشدد ،بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
Sep 25, 2021