اسلام آباد(نیوزرپورٹر)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب سے قبل عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی آج )ہفتہ کو( اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیں جس میں وہ عالمی مسائل اور اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کریں گے ۔ تاہم بھارت میں مودی حکومت کو خصوصا اقلیتوں کے خلاف انسانی حقو ق کی پامالیوں ، سیاسی مقدمات قائم کرنے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو سنگین صورتحال کاجائزہ لینے کی اجازت نہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے‘ہیومن رائٹس واچ
Sep 25, 2021