اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آئی نائن کے علاقے نائنتھ ایونیومیں نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے دو پارٹنروں کی گاڑی پرنامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعہ پر سراسیمگی پھیل گئی اور نائتھ ایونیو اور آئی نائن کے ایریا میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی نائنتھ ایونیو پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد کئی گھنٹے تک ٹریفک شدید جام رہی ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی پولیس نفری سمیت وہاں موجود رہے ایس پی انڈسٹریل ایریا نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک طاہر نواز اور مرزا نوید خان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے پولیس اس کیس کے تناظر میں بھی آج ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کو اپنی تفتیش میں دیکھ رہی ہے جس سے مرزا نوید خان جاں بحق اور ملک طاہر نوازاپنے تین سیکیورٹی گارڈوں سمیت زخمی ہوگئے ہیں۔